لاہور: (روزنامہ دنیا) عراق کے جنگ سے شدید متاثر شہر موصل میں وائلن کی پرفارمنس پیش کی گئی جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگ امڈ آئے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے معروف وائلن ساز فن کار نے کھنڈرات میں تبدیل ہو جانے والے شہر موصل میں اپنی پرفارمنس پیش کی۔ اپنی اس پرفارمنس کو انہوں نے ’’امن‘‘ سے منسوب کیا۔کنسرٹ میں وائلن نواز کے ساتھ ایک مقامی میوزک بینڈ نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا یہ دنیا کے لئے ایک پیغام ہے کہ موصل میں جنگ ختم ہوچکی، اب آئیں اور موصل کی تعمیر نو میں عراقیوں کا ساتھ دیں۔