افریقی غاروں میں نارنجی مگرمچھوں کی موجودگی

Last Updated On 02 July,2018 01:25 pm

لاہور(نیٹ نیوز) مغربی افریقہ کی ریاست گبن کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے 40 مگرمچھوں میں سے 4 کی بدلتی رنگت نے سائنسدانوں کی توجہ حاصل کرلی۔ چاروں مگرمچھوں کی رنگت نارنجی ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدان جب گبن کے غاروں کے نزدیک پہنچے اور مگرمچھ پر ٹارچ کے ذریعے روشنی ڈالی تو مگرمچھ کی سرخی مائل آنکھوں نے انہیں پریشان کردیا۔سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا کہ گبن کے مگرمچھ کے خاندان میں سے 36 مگرمچھ تو سمندر کے نزدیک ہی رہتے ہیں اور زیادہ وقت زیر آب گزارتے ہیں اور ان کی رنگت بھی قدرتی ہے لیکن غار میں رہنے والے 4 مگرمچھوں کی رنگت تبدیل ہو کر نارنجی ہوچکی ہے جو حیران کن امر ہے ۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مگرمچھوں کی بدلتی رنگت کی وجہ غاروں میں روشنی کی کمی اور چمگاڈروں کی موجودگی ہے۔ غار میں چمگاڈر ہی مگر مچھ کی خوراک بنتی ہیں لیکن اس بات کے امکانات کم ہیں کہ ان کی وجہ سے مگر مچھ کی رنگت نارنجی ہوگئی۔