بارنول (دنیا نیوز ) روس کے ایک چڑیا گھر میں معدومی کے خطرے سے دوچار سائبیرین ٹائیگر کے چھ بچوں کی پیدائش ہوئی، سائبیریا کے شہر بارنول کے چڑیا گھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش اکیس جون کو ہوئی۔
بچے اور ان کی ماں صحت مند ہیں، سائبیرین ٹائیگرز شمالی قطب کے قریب پائے جاتے ہیں۔ بیسیوں صدی کے آغاز پر سائبرین ٹائیگرز بڑی تعداد میں پائے جاتے تھے، لیکن بے تحاشا شکار کے باعث ان کی نسل معدومی کے سخت خطرے سے دوچار ہے۔ اس وقت دنیا میں مختلف چڑیا گھروں میں پانچ سو کے لگ بھگ سائبیرین ٹائیگرز ہیں۔