دنیا میں الوئوں کی چوری کے واقعات میں تیزی

Last Updated On 02 July,2018 11:06 am

لاہور (دنیا نیوز) دنیا کے مختلف ملکوں میں پرندوں کی چوری کے واقعات میں اضافہ، اور ان میں الو سر فہرست ہیں جو بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔ یورپ کے مختلف ملکوں میں پرندوں اور جانوروں کی چوری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سکاٹ لینڈ اور سویڈن سمیت یورپی ممالک میں نایاب نسل کے الوؤں کے انڈے کی چوری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ انہیں کالے بازار میں فروخت کیا جاتا ہے، پھر وہاں سے انہیں سمگل کر کے دنیا کے دیگر ممالک، جیسے سعودی عرب، قطر یا متحدہ عرب امارات بھیجا جاتا ہے۔

ان ممالک میں معدوم نسل کے پرندے پالنا دولت مندی کی نشانی ہے، کالے بازار میں ایک بھورے الو کی قیمت 11 لاکھ ڈالر تک مل جاتی ہے۔