جرمنی: (دنیا نیوز) جرمنی کے چڑیا گھر میں کسی کے خیالوں میں گم شیر چہل قدمی کے دوران پاؤں پھسلنے سے تالاب میں جا گرا۔
جنگل کا بادشاہ چہل قدمی کر رہا تھا مگر سوچوں میں گم جانور کو احساس تک نہ ہوا کہ اس کے قدموں تلے زمین ہی نہیں، شیر اچانک تالاب میں جاگرا۔ اپنے دوست کو گرتا دیکھ کر دوسرا شیر بھی کافی پریشان دکھائی دیا۔
تاہم پانی میں تیراکی کرتا شیر اپنے ہوش وحواس کو قابو میں رکھتے ہوئے باہر نکل آیا۔