قازقستان میں فٹبال کا جنون عروج پر پہنچ گیا

Last Updated On 02 July,2018 12:14 pm

لاہور(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کا جنون عروج پر ہے ساتھ ہی فٹبال کے مداح جوش و خروش میں منفرد اور دلچسپ مظاہرے پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں

 

اسی طرح کا مظاہرہ قازقستان میں پیش آیا جب ماہر فنکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دیواروں کو کینوس میں تبدیل کر کے معروف فٹبالر میسی اور رونالڈو کے پورٹریٹس بنا دئیے ۔یہ ماہر آرٹسٹ کرین کی مدد سے بلند عمارت کی دیوار تک پہنچے

اور پھر اپنے ہاتھوں کی مہارت سے ایسے پورٹریٹس بنائے کہ کسی دیوار پر ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر میسی دکھائی دئیے تو کہیں رونالڈو نظر آئے ۔آرٹ ورک کو راہگیروں نے بے حد پسند کیا اور ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دئیے ۔