لاہور (دنیا نیوز ) چاند کے مختلف روپ دیکھنے ہیں تو ستائیس جولائی کا انتظار کیجئے۔ اکیسویں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن ستائیس جولائی کو نظر آئے گا، بلڈ مون بھی کہلائے گا۔
21 ویں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن 27 جولائی کو ہوگا جو ایک گھنٹہ 43 منٹ تک جاری رہے گا۔ چاند کو لگنے والے اس گرہن کا مشاہدہ تقریباً چار گھنٹے تک کیا جاسکے گا۔
27 جولائی کو چاند زمین کے تاریک ترین حصے سے براہ راست گزرے گا جس سے چاند کی رنگت سرخ نظر آئے گی۔ ایسا چاند Blood Moon کہلاتا ہے۔ چاند گرہن افریقا، مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور بحر ہند میں دیکھا جاسکے گا۔