جاپان: ٹاور نما آئسکریم سب کی پسند

Last Updated On 05 July,2018 10:26 pm

جاپان میں شیوڈ (Shaved) لاہور: (ویب ڈیسک) آئسکریم عموماً ہر جگہ مل جاتی ہے لیکن ٹاور نما شیوڈ آئسکریم جاپان کے صرف ایک ریسٹورنٹ میں دستیاب ہے، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے شیوڈ آئسکریم کو صرف برف سے بنایا جاتا ہے۔ ہیاکوشو ادون ریسٹورنٹ میں دستیاب یہ شیوڈ آئسکریم 634 ملی میٹر طویل ہوتی ہے، جسے ٹوکیو اسکائی ٹری کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جو 634 میٹر طویل ہے۔

اس آئسکریم میں مختلف قسم کے رنگین فلیورز کے سیرم اور کومیل کی کوٹنگ کی جاتی ہے جسے ایک بڑے کٹورے میں پیش کیا جاتا ہے۔ آئسکریم کے شوقین اسے چہل قدمی کرتے ہوئے نہیں کھا سکتے بلکہ اس کے لیے خصوصی طور پر کسی نشست کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ آئسکریم پاکستان میں مشہور گولے گنڈے کی طرح ہے، لیکن اس کو پیش کرنے کا انداز منفرد ہے۔


دلسچپ بات یہ ہے کہ ٹاور نما شیوڈ آئسکریم کو اتنی مہارت سے سیٹ کیا جاتا ہے کہ یہ بہت دیر سے پگھلتی ہے۔