"میری گاڑی، میری مرضی"

Last Updated On 07 July,2018 09:56 pm

خیبر ایجنسی: (دنیا نیوز) نشے میں دھت نوجوان کی پہاڑوں پر اندھا دھند ڈرائیونگ نے لوگوں کو حیران کر دیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خیبر جمرود علی مسجد میں نوجوان سوزوکی مہران گاڑی سڑک کے بجائے پہاڑی راستے پر نیچے لا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نشے کی حالت میں دھت نوجوان کہہ رہا تھا کہ 'اپنی گاڑی ہے سڑک پر جاوں یا پہاڑی پر، میری مرضی'

نوجوان پہاڑی اور خطرناک راستے کے باوجود محفوظ رہا، پتہ چلا ہے کہ نوجوان نشے کی حالت میں تھا۔ جب نوجوان کو ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا اور اسے پانی میں نہلایا گیا تو دوبارہ گاڑی کو فل سپیڈ دوڑا دیا، علاقہ مکین اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کافی حیران و پریشان تھے کہ یہ کیا ماجرہ ہے۔