برازیلیا: (دنیا نیوز) برازیل کے جنگلوں میں رہنےوالے دنیا کےتنہا ترین انسان کے راز سے پردہ اٹھ گیا، قبیلےکے چھ افراد کےقتل کے بعد یہ شخص 22 سال سے تنہا زندگی گزاررہا ہے۔
دنیا کے تنہا ترین انسان کے قبیلے پر کسانوں نے حملہ کر کے اس شخص کے خاندان کے چھ افراد کو مار ڈالا تھا جس کے بعد یہ اکیلارہ گیا۔ پچاس سالہ شخص خود بھی جدید دنیا سے دوررہنا چاہتا ہے اورعلاقے میں جانے کی کوشش کرنے والےافراد پر تیر برساتا ہے۔ اس شخص کو شمالی مغربی ریاست روندونیا میں واقع ایمازون کے جنگل میں کلہاڑی کی مدد سے درخت کاٹتے دیکھا گیا۔