پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں وہیل مچھلی کی شکل کا طیارہ تیار کرلیا گیا ہے، جو باقاعدہ طور پر 2019 میں پرواز شروع کرے گا۔ بیلوگا ایکسل نے 19 جولائی کو پہلی آزمائشی اڑان بھری۔
ایئربس بیلوگا ایکسل کو سامنے کی طرف اس انداز سے پینٹ کیا گیا ہے کہ وہ بالکل وہیل مچھلی کی طرح لگتی ہے۔ یہ ایئربس 125 ٹن وزنی ہے اور 53 وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کی لمبائی 63 میٹر جبکہ اونچائی 19 میٹر ہے۔
اس طیارے کے ببل سیکشن میں اضافی جگہ بھی موجود ہے جبکہ ایک لوئرڈ کاک پٹ بھی ہے، جس سے مرکزی ڈیک کے لیے جگہ بنتی ہے اور ڈائریکٹ کارگو میں آسانی رہتی ہے۔ بیلوگا ایکسل نے 19 جولائی کو پہلی آزمائشی اڑان بھری جسے 10 ہزار لوگوں نے براہ راست دیکھا۔
اگلے 10 ماہ میں اس ایئر بس کی 600 گھنٹے طویل ٹیسٹ فلائٹ کا تجربہ کیا جائے گا، جبکہ ایسی مزید چار سے پانچ ایئر بسیں بھی تیار کی جائیں گی۔
The #BelugaXL has performed its maiden flight – watch the highlights now and read more on how this new generation of airlifters will bring a smile to the skies and to our production network in 2019. https://t.co/7s4Dt67kSK pic.twitter.com/wdrZy3o52V
— Airbus (@Airbus) July 26, 2018