چین میں سائیکلنگ کا شوقین بندر

Last Updated On 29 July,2018 11:13 am

لاہور(نیٹ نیوز) یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی سائیکلنگ کے شوقین نکلے۔ یقین نہیں تو تصویر میں نظر آنے والے اس شرارتی بندرکو ہی دیکھ لیں جو سائیکلنگ کا دلچسپ مظاہرہ کر رہا ہے۔

یہ مناظر چین کی کاؤنٹی میں دیکھے گئے جہاں ایک شرارتی بندر نے بچے سے سائیکل چرائی اور پھر سائیکل چلاتے ہوئے رائیڈنگ کے خوب مزے لئے جبکہ اس دوران ایک ننھا کتا بھی سائیکل چلاتے بندر کے پیچھے پیچھے بھاگتا رہا جیسے کہہ رہا ہو مجھے بھی سائیکل پر بٹھا لو۔

بندر کی شرارت سے بھرپور ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئرکرچکے ہیں۔