سابق چینی سفیر کا شہباز شریف کو خط، پاکستان کیساتھ دوستی کی مضبوطی کا عزم

Last Updated On 23 July,2018 06:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق چینی سفیر سن ویڈونگ نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو خط لکھ کر کہا ہے کہ امید ہے آپ دو طرفہ تعلقات کو آئندہ بھی مزید مضبوط کرتے رہیں گے۔

سابق چینی سفیر سن ویڈونگ نے خط میں لکھا کہ پاک چین دوستی ہر مشکل کی گھڑی میں قائم رہی اور زیادہ مضبوط ہوئی۔ خط چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ خوشی ہے کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات زندگی کے ہر شعبے میں ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعلقات سیاست اور معیشت سمیت ہر شعبے میں ہیں۔ دو طرفہ کوششوں کی بدولت سی پیک پراجیکٹ میں بہت پیشرفت ہوئی ہے۔

سابق چینی سفیر نے لکھا کہ بطور وزیرِاعلیٰ پنجاب آپ کا تعاون سی پیک کیلئے بہت اہم تھا۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ اور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان کی ترقی کیلئے اہم ہیں۔ میں پاک چین دوستی کی قدر کرتا ہوں اور اسے سراہتا ہوں، امید ہے آپ دو طرفہ تعلقات کو آئندہ بھی مزید مضبوط کرتے رہیں گے۔

 

شہباز شریف کی جانب سے سابق چینی سفیر سن ویڈونگ کے خط کا شکریہ کہا گیا ہے کہ گرمجوشی اور اخلاص سے بھرا خط ملنے پر خوشی ہوئی۔ پاک چین شراکت داری پاکستان کی طاقت کا راز ہے۔ خط میں سی پیک کیلئے میرے کردار بارے الفاظ نہایت دلکش ہیں۔