چین: سیاحت کے فروغ سے جنوبی پہاڑی علاقوں کی غربت دور

Last Updated On 23 July,2018 06:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چینی حکومت نے سیاحت کے فروغ سے چائے پیدا کرنے والے جنوبی پہاڑی علاقوں کی غربت دور کر دی.

تفصیلات کے مطابق گوئی ژو Guizhou کے چائے کے باغات والی کاؤنٹی مئی تان Meitan اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی مشہور ہے لیکن مقامی آبادی کے پاس صرف چائے کے باغات میں کام کرنے کے علاوہ آمدنی بڑھانے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا لیکن چینی حکومت نے دو ہزار پندرہ میں علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبے پر کام شروع کیا اور نئی نوکریوں اور پانچ کروڑ یوآن آمدنی نے تیس ہزار لوگوں کی غربت کم کر دی۔