لاہور (نیٹ نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا میلہ اپنے اختتامی مراحل میں ہے ان مقابلوں کا جنون نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ شائقین کے بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ویڈیو میں نظر آنیوالے ان ڈائیورز کو ہی دیکھ لیں جنہیں فٹبال ورلڈ کپ کا بخار چڑھا تو پانی کے اندر فٹبال کھیلنے پہنچ گئے۔
چین سے تعلق رکھنے والے ڈائیورز نے پانی میں فٹبال کھیلنے کی ٹھانی اور چین کے شہر شنگھائی میں قائم ایکوریم کے اندر مچھلیوں کی موجودگی میں فٹبال میچ کھیلا اور بھرپور مقابلہ کیا جسے وہاں موجود افراد نے بھی بیحد انجوائے کیا۔