بیجنگ: (روزنامہ دنیا) ایک چینی عدالت نے امریکہ کے سابق فٹبالر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی، وینڈل براؤن کو ستمبر 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایک چینی عدالت نے امریکہ کے سابق فٹبالر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی۔ وینڈل براؤن کو ستمبر 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا، اس پر الزام تھا کہ وہ جنوب مغربی چین کی چانگ کینگ میونسپلٹی میں اس چینی سے لڑ پڑا تھا جس نے اسے چینی قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی۔ فٹبالر کے وکیل اور سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ وینڈل براؤن کو سنائی جانے والی سزا بہت زیادہ ہے۔ تاہم فٹبالر نے سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔