شنگھائی: (دنیا نیوز) چین کے صوبہ انہوئی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ ہزاروں افراد بے گھر، نقل مکانی پر مجبور ہو گئے، ریسکیو ادارے لوگوں کی بحالی اور امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔
صوبہ انہوئی کی جزی کاؤنٹی ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جس سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ ریسکیواہلکاروں نے 240 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ چین میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے ہزاروں لوگ بے گھر ہونے کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔