بیجنگ( روزنامہ دنیا ) چینی والدین اپنے بچوں کو پروان چڑھانے میں مدد دینے کیلئے کھلونوں اور دیگر تفریحی آلات کی اہمیت کا زبردست شعور رکھتے ہیں، یہ بات عالمی کھلونا ساز کمپنی لیگو گروپ نے بتائی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک عوامی جائزے میں تقریباً 93 فیصد والدین نے کہا انہیں یقین ہے کہ کھیل مستقبل کی تعلیم اور کام میں زبردست کامیابی کے حصول میں ان کے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں،
2018 لیگو پلے جائزے میں بتایا گیا کہ 97 فیصد والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کیساتھ کھیلنے میں مزا محسوس کرتے ہیں اور ایسے کھلونوں کو ترجیح دیتے ہیں جو ایجادات کو تقویت دے سکتے ہوں۔
روایتی اور ڈیجیٹل ذرائع کے ساتھ کھیلنا چینی بچوں میں مقبول ہوتا جا رہا ہے اور تقریباً 70 فیصد بچوں نے بتایا کہ وہ کھیلنے کے ڈیجیٹل آلات اور ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔