لیائوننگ (دنیا نیوز ) چین کے شمالی صوبے لیاؤننگ میں چاول کے کھیتوں میں دیوی کی پینٹنگ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
چھ ہزار چھ سو مربع میٹر رقبے پر پھیلی ایک ہزار بازو والی دیوی کی پینٹنگ کری ایٹو فارم نامی ادارے نے بنائی ہے۔
فارم کی منیجر زینگ وانٹنگ کا کہنا ہے چاول کے پودے اس طرح لگائے جاتے ہیں کہ جب وہ بڑے ہوں تو تصویر ابھر آئے اور یہ تصویر تھری ڈی دکھائی دے۔
انہوں نے ایک اژدھے اور چینی دانشور کنفیوشس کی پینٹنگ بھی بنائی ہے۔