شنگھائی تعاون تنظیم کا آج اجلاس، پاکستان کی نمائندگی صدرممنون حسین کریں گے

Last Updated On 09 June,2018 11:52 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے چین میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان کی نمائندگی صدر ممنون حسین کریں گے۔ روسی صدر پیوٹن، ایرانی صدر روحانی سمیت ازبکستان، کرغزستان، تاجکستان، اور بیلاروس کے سربراہان مملکت بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کو رکنیت ملنے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی صدر ممنون حسین کررہے ہیں۔ اجلاس میں شرکت کیلئے روسی صدر پیوٹن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، ایران کے صدر حسن روحانی، تاجکستان، کرغزستان، بیلاروس کے صدر بھی چین پہنچے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں رکن ممالک کی جانب سے تعاون کو مزید فروغ دینے اور بین الاقوامی تجارت سمیت خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔