چین نے روسی صدر پیوٹن کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا

Last Updated On 09 June,2018 10:52 am

بیجنگ:‌ (روزنامہ دنیا) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو ملک کے اعلیٰ ترین ‘فرسٹ فرینڈ شپ میڈل’ سے نوازا ہے ۔

جمعہ کو بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں چین کے صدر نے دونوں ممالک کے سفارتکاروں کے سامنے یہ میڈل پیوٹن کے گلے میں پہنایا۔ چین کا یہ انتہائی اعلیٰ اعزاز ایسی غیر ملکی شخصیات کو دیا جاتا ہے ، جنہوں نے چین کو جدید بنانے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کی خاطر خدمات سر انجام دی ہوں۔ امریکا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی چینلجز کے پیش نظر بیجنگ اپنے پرانے اتحادی ملک روس کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری پیدا کرنے کی کوشش میں ہے ۔