شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں کے خاتمےکیلئےکوششیں قابل تعریف ہیں: سرگئی لاروف

Last Updated On 01 June,2018 09:30 am

پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے کوششوں کی تعریف کرتے ہیں، ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سینئر اہلکار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کِم جونگ اُن کا خط پیش کریں گے۔

شمالی کوریا کے دورے کے دوران روسی وزیرخارجہ نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں کِم جونگ اُن سے ملاقات کی۔ کِم نے کہا وہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیرخارجہ لاروف نے کہا روس خطے میں امن کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ اُدھر نیویارک میں شمالی کوریا کے سینئر اہلکار کِم یونگ چول سے ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے میڈیا کو بتایا کہ وہ آج واشنگٹن جائیں گے اور صدر ٹرمپ کو کِم جونگ اُن کا خط پیش کریں گے۔