چینی شہری کو کار سمیت دفنا دیا گیا

Last Updated On 04 June,2018 02:11 pm

بیجنگ (دنیا نیوز ) چینی شہری کی انوکھی آخری خواہش پر اسے اس کی پسندیدہ کار سمیت دفنایا گیا۔

چین میں ایک شخص کی انوکھی آخری خواہش سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، چینی میڈیا کے مطابق شہری نے اپنے عزیز وں سے درخواست کی تھی کہ اسے تابوت کی بجائے کار میں رکھ کر دفنایا جائے جسے گھر والوں نے پورا کر دیا۔

کار سمیت مٹی میں دفنانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ویڈیو دیکھیں