ہنان(نیٹ نیوز) چین اپنی جدیدیت کیساتھ ساتھ روایت سے بھی مضبوطی سے جڑا ہے، مغربی کولڈ ڈرنکس کے ساتھ روایتی کھانوں اور چائے کو بھی چینی سماج میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اسی حوالے سے چین میں ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں چائے بنانے اور پیش کرنے کے ثقافتی طریقوں کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔
مقابلے کے شرکا نے اپنے اپنے علاقے میں رائج طریقہ کار کے مطابق چائے تیار کی، اپنی مقامی ثقافت کے مطابق ہی اسے پیش کرنے کا انداز اپنایا، اس مقابلے سے چین کے مختلف علاقوں کے رنگ ایک ساتھ نظر آئے جبکہ مرد و خواتین نے مختلف روایتی ذائقوں کے ساتھ بنی چائے کو ثقافتی طریقے سے خوبصورتی سے پیش کر کے ایونٹ کو چار چاند لگا دئیے۔