لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کی چند پاکستانی صحافیوں کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلانے کی سازش بے نقاب، شاہد خاقان کی چینی صدر سے ملاقات میں حافظ سعید پر گفتگو کی خبر لگوا دی، دی ہندو کی رپورٹ بے بنیاد ہے، چینی حکام کی تردید
بھارت کی چند پاکستانی صحافیوں کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلانے کی سازش بے نقاب، شاہد خاقان کی چینی صدر سے ملاقات میں حافظ سعید پر گفتگو کی خبر لگوا دی۔ چینی حکام نے سختی سے تردید کی ہے کہ انڈین اخبار دی ہندو کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔
چینی وزارتِ خاجہ کی جانب سے خبر کے حوالے سے تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے حافظ سعید کو کسی اور ملک منتقل کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔
چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ سے منسوب خبر حیران کن اور بے بنیاد تھی۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق باؤ فورم کے موقع پر چینی صدر نے وزیرِاعظم پاکستان کو مشورہ دیا تھا کہ حافظ سعید کو مغربی ایشائی ممالک منتقل کیا جائے لیکن چین نے ان رپورٹس کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
دوسری جانب وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی چینی حکام کے ساتھ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔