چین :چھٹی منزل سے گرنے والے بچے کو بچا لیا گیا

Last Updated On 23 May,2018 05:24 pm

چین کے شہر ہینگ ژو میں لوگوں نے چھٹی منزل سے گرنے والے لڑکے کو بچا لیا، سیکورٹی کیمرے نے اس منظر کو محفوظ کر لیا۔

بچے کو بچانے میں ایک کوریئر کمپنی کے اہلکار بھی شامل تھے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ انہیں اوپر سے کچھ گرنے کی آواز سنائی دی۔

جب دیکھا تو ایک بچے کا بازو دکھائی دیا جو چوتھی منزل پر لٹک رہا تھا۔ وہ تقریباً دس سیکنڈ لٹکا رہا اور چلاتا رہا اور کسی چیز کو پکڑنے کی کوشش کرتا رہا۔

اتنی دیر میں اس کے ساتھیوں اور راہگیروں نے ایک چادر تان لی اور بچہ اس پر گرا، اس کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔