ہزاروں جی بی سٹوریج والا دنیا کا پہلا سمارٹ فون

Last Updated On 30 May,2018 08:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سمارٹ فونز کی دنیا میں نت نئی ایجادات نے مقابلہ بڑھا دیا ہے، مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ شیئر حاصل کرنے کے لیے سمارٹ فون کمپنیاں اپنے فونز میں منفرد اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک چینی کمپنی نے سب سے زیادہ میموری والا سمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔

لینوو کمپنی نے دنیا کا پہلا 4 ہزار جی بی سٹوریج والا سمارٹ فون تیار کیا ہے۔ لینوو زی 5 نامی اس سمارٹ فون کو چین میں ایک ایونٹ کے دوران 5 جون کو متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق 4 ٹی بی یا 4 ہزار جی بی سٹوریج اب تک کسی اور فون میں دستیاب نہیں، اس فون کی سکرین فرنٹ پر 95 فیصد حصے پر ہوگی جبکہ 5 فیصد بیزل ہوں گے۔

زیادہ سٹوریج کے ساتھ ایک اہم چیز اس سمارٹ فون کی طاقتور بیٹری ہے، جس کا سٹینڈ بائی ٹائم 45 دن یا ڈیڑھ مہینہ ہے۔ کمپنی نے زی 5 کو مستقبل کا فون قرار دیا ہے۔