’اپنے علاقے میں کہیں بھی فوج تعینات کر سکتے ہیں‘

Last Updated On 02 June,2018 10:10 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین اپنے علاقے میں جہاں چاہے، ہتھیار اور فوج تعینات کر سکتا ہے، کسی دوسرے ملک کا شور مچانا اندرونی معاملات میں مداخلت کے سوا کچھ نہیں، چین نے امریکہ کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

ہمارا علاقہ، ہماری مرضی، جہاں چاہیں ہتھیار نصب کر سکتے ہیں، چین نے امریکہ کو دو توک جواب دے دیا۔ سنگاپور میں ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا تھا کہ چین بحیرۂ جنوبی چین میں میزائل نصب کر کے پڑوسی ملکوں کو ڈرا دھمکا رہا ہے۔

اس کے رد عمل میں چین کے لیفٹیننٹ جنرل ہی لی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کو پورا حق ہے کہ وہ ’اپنے علاقے‘ میں کہیں بھی فوج اور اسلحہ تعینات کر سکتا ہے، انہوں نے امریکی اعتراض کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔