صوتی ہتھیار کے استعمال کا شبہ، امریکا نے چین سے متعدد اہلکار واپس بلا لئے

Last Updated On 08 June,2018 10:46 am

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی حکومت نے صوتی ہتھیار کے استعمال یا پراسرار بیماری کے خدشے کی وجہ سے چین سے اپنے متعدد اہلکاروں کو واپس بلا لیا۔

امریکا نے چین سے متعدد اہلکاروں کوپراسرار بیماری کے خدشات کے باعث واپس طلب کر لیا ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے ان کا کیوبا میں عملہ متاثر ہوا تھا۔

چین کے جنوبی شہر گوانژو میں کام کرنے والے ملازمین نے بتایا کہ انھیں کام کے اوقات کے دوران عجیب آوازیں سنائی دی تھیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت یا کوئی ایجنسی شاید صوتی ہتھیار کے ذریعے امریکا کو نشانہ بنا رہی ہے جو آج کے دور میں ایک نئی قسم کا ہتھیار ہے۔