فوجیان: (دنیا نیوز) چین کا زرعی میدان میں نیا تجربہ، دنیا کے سب سے بڑے کھیت میں مٹی کے بغیر فصلیں اگیں گی۔
چین کے صوبہ فوجیان کے علاقے "آن ژی" میں 7 لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ایک ایسا کھیت بھی ہے جو روایتی کھیت سے مختلف ہے۔ جہاں فصلیں اوپر نیچے رکھے پلاسٹک کے برتنوں میں بغیر مٹی کے اگائی جاتی ہیں۔ بند کمرے اور چھت کے نیچے سبزیاں اگانے کے لیے سورج کے بجائے ایل ای ڈی لائٹس اور مٹی کے بجائے خصوصی مائع استعمال کی جاتی ہے۔
نہ کیڑے مار ادوات کی ضرورت ہے اور نہ ہی مصنوعی کھاد کی، یہاں سالانہ 6 سو ٹن سبز پتوں والی سبزیاں اگائی جاتی ہیں۔