بیجنگ (دنیا نیوز ) ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کرنے کی اکیسویں سالگرہ، پرچم کشائی کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے بھی شرکت کی، اٹھارہ سو بیالیس میں جنگ ہارنے کے بعد چین کو ہانگ کانگ کا علاقہ برطانیہ کو دینا پڑا۔
ایک معاہدے کے تحت یکم جولائی انیس سو ستانوے کو برطانیہ نے ہانگ کانگ کا کنٹرول واپس چین کے حوالے کر دیا تھا، پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے ہانگ کانگ کے میں رائج نظام کے تحفظ کا اعادہ کیا۔
ادھر اکیسویں سالگرہ کے موقع پر چین کی فوج نے ہانگ کانگ میں اپنی بیرکس عوام کے لئے کھول دیں۔