بیجنگ (دنیا نیوز ) سمندری طوفان ماریا چین کے جنوب مغربی علاقوں میں تباہی پھیلا کر تھم گیا اور اپنے پیچھے ٹوٹی سڑکیں اور تباہ حال عمارتیں چھوڑ گیا، کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں۔
صوبہ سیچوان میں حکام نے ایمرجنسی ریسکیو مشن شروع کر دیا ہے، گھروں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے سڑکوں پر چلتی کشتیاں چلا دیں۔
طوفانی ہوا اور بارش سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں ٹوٹ گئیں، نظام زندگی مفلوج ہو گیا، وسیع علاقوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی،
کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، سمندری طوفان ماریا اس برس چین سے ٹکرانے والا آٹھواں طوفان ہے۔