لاہور(نیٹ نیوز) گرمی کی حالیہ لہر نے جہاں دنیا کے کئی حصوں میں بسنے والے انسانوں کو متاثر کیا ہے وہیں جانور بھی اس کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔
اٹلی کے دار الحکومت روم میں واقع چڑیا گھر میں موجود جانوروں کا گرمی سے برا حال ہوا تو انتظامیہ کو بھی ان کی صحت کی فکر لاحق ہوئی۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے گرمی کا زور توڑنے کیلئے تمام جانوروں کیلئے پھلوں اور سبزیوں سے آئس کریم تیار کی گرمی سے بے حال بندر، بن مانس، شیر، بھالو اور دیگر جانوروں نے اپنی پسندیدہ آئس کریم خوب مزے لیکر کھائی جس سے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو بھی کچھ اطمینان ہوا۔