پیرو :سفید شیر کے بچے میڈیا کے سامنے پیش

Last Updated On 27 July,2018 12:29 pm

ہواچھیپا (دنیا نیوز ) جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے چڑیا گھر میں سفید شیر کے دو بچے پہلی بار میڈیا کے سامنے لائے گئے، بچے میکسیکو کے چڑیا گھر میں پیدا ہوئے اور ایکسچینج پروگرام کے تحت پیرو لائے گئے۔

پانچ ماہ عمر کے بچے پیرو کے دارالحکومت لیما کے ہواچھیپا چڑیا گھر میں رکھے گئے ہیں، ان کا وزن چالیس کلوگرام کے لگ بھگ ہے۔

یہ بچے البینو نہیں ہیں بلکہ ان کی جلد کی رنگت جنیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہے، سفید شیر جنگل میں مشکل سے بچتے ہیں کیونکی اپنی سفید رنگت کی وجہ سے یہ شکاریوں کا نشانہ بن جاتے ہیں۔