پالتو لومڑی کی موت کے بعد بھی ساتھ نبھانے والی لڑکی

Last Updated On 27 July,2018 10:00 am

لندن: (روزنامہ دنیا) پالتو جانوروں سے محبت کرنے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ انہیں ہر جگہ اپنے ساتھ رکھیں لیکن شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے مرسے سائیڈ کی لیزا فاکس کرافٹ کو اپنی پالتو لومڑی سے اتنی محبت ہے کہ وہ اب اس کے مرنے کے بعد بھی اس کی لاش کے ساتھ رہتی ہے۔

لیزا نے اپنی لومڑی کے بچے کو مرنے کے بعد حنوط کرا لیا ہے ۔ لیزا اور لومڑی کی تصاویر انسٹا گرام سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس پر بہت مقبول ہو رہی ہیں۔

لیزا نے بتایا میں اس لومڑی کو اپنی اولاد کی طرح سمجھتی ہوں جس طرح میں اپنا خیال رکھتی ہوں بالکل ایسے ہی اس لومڑی کی لاش کی دیکھ بھالبھی کرتی ہوں۔

گھر ہو، بازار یا کوئی ریستوران، لیزا اپنی حنوط شدہ لومڑی کو ہر جگہ لیکر جاتی ہیں۔ لوگ پہلے انہیں عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں لیکن لیزا سارا معاملہ بیان کرتی ہیں تو لوگ ان سے ہمدردی کرنے لگتے ہیں۔

لوگ لیزا اور اس کی لومڑی کیساتھ سیلفی بھی بناتے ہیں۔ ان کے مطابق حنوط کرکے کسی جانور کو محفوظ کرنا کوئی بری بات نہیں لیکن اب بھی کئی لوگ لیزا کے اس عمل پر تنقید کررہے ہیں۔