ٹوکیو(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں 70 اور 80 سال کے افراد ہڈیوں اور گھٹنوں کے درد یا دیرینہ امراض کے شکار ہونے لگتے ہیں لیکن 81 سالہ جاپانی شخص اب بھی نہ صرف بہت تندرست ہے بلکہ باقاعدگی سے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ بھی لیتا ہے ۔
توشی سوکے کا نازاوا نے اپنی جوانی میں باڈی بلڈنگ کے کئی ایوارڈزجیتے لیکن 34 سال کی عمر میں انہوں نے باڈی بلڈنگ کو خیرباد کہہ دیا اورجسم کی جانب توجہ دینا چھوڑدی۔ اپنی پچاسویں سالگرہ کے بعد ایک روزآئینے کے سامنے کھڑے ہو کر انہوں نے خود سے سوال کیا کہ کیا وہ اب دوبارہ اپنے بدن کو ویسا ہی کسرتی اور بہترین بناسکتے ہیں یا نہیں؟
اس کے بعد انہوں نے دوبارہ جمنازیم کا رخ کیا اور محنت شروع کردی، غذائی احتیاط سخت کردی اور مسلسل محنت سے اپنے بدن کو دوبارہ ٹھوس بناکر اپنی عمر سے ایک تہائی کم عمر کے تن سازوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
اس عمر میں توشی سوکے کانازاوا نے گوشت اور مچھلی کھانا چھوڑدی ۔ اس کی جگہ انہوں نے سویابین، چاول اور سوپ کا استعمال شروع کردیا۔ شراب نوشی سے مکمل پرہیز کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمباکو نوشی کو بھی خیرباد کہہ دیا۔