شاہکار تصاویر تخلیق کرنے والے مصور روبوٹس

Last Updated On 24 July,2018 09:53 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں روبوٹس سے بہت سے کام لئے جارہے ہیں اور اب یہ باقاعدہ مصوری کے ماہر ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں روبوٹس نے مصوری کے شاہکار بنا کر دنیا بھر سے داد اور انعام بھی وصول کئے ہیں۔ سٹینفرڈ میں روبوٹس مصوری کے مقابلے میں دنیا بھر سے 19 ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنی جدت کے ذریعے روبوٹس سے حیرت انگیز تصاویر بنوائیں بعض ماہرین نے ایسے روبوٹ بھی پیش کئے جو ماہر آرٹسٹ کی طرح کلائی اور ہاتھ گھما کر رنگ کا سٹروک لگاتے ہیں جبکہ انہیں چلانے کیلئے جدید ترین الگورتھم اور سافٹ ویئر بھی پیش کئے گئے تھے مقابلے میں بعض ایسے روبوٹس بھی رکھے گئے جو ایک وقت میں ایک سے زائد برش سے پینٹنگ کرتے نظر آئے اور ماہرین یہ صلاحیت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

اس ضمن میں پہلا انعام ایک مصور روبوٹ، کلاؤڈ پینٹر کو دیا گیا جس نے ڈیپ نیورل نیٹ ورک اور جدید الگورتھم کے ذریعے ایک شاندار تصویر بنائی اس مقابلے میں اول نمبر پر آنیوالے روبوٹ کی ٹیم کو چالیس لاکھ ڈالر انعام پیش کیا گیا جبکہ دس بہترین روبوٹس کو بھی اچھی خاصی رقم بطور انعام دی گئی۔