نینڈاز (دنیا نیوز ) سوئٹزرلینڈ میں لوک موسیقی کے فیسٹول کا انعقاد کیا گیا، مقامی ساز الپائن ہارن کے سروں کی وادی میں گونج بھی سنائی دی گئی۔ ساڑھے تین ہزار سے زائد مداحوں نے تین روزہ فیسٹول دیکھا، سوئٹزرلینڈ کی لوک موسیقی کا فیسٹول، الپائن ہارن کے سروں کی گونج 3 ہزار سے زائد مداح تین روزہ فیسٹول سے خوب محظوظ ہوئے۔
لکڑی کے لمبے ٹکڑے سے بنا ساز الپائن ہارن سوئٹزرلینڈ کا لوک ساز کہلاتا ہے۔ اس کی Ski کے لئے مشہور قصبے نینڈاز میں الپائن ہارن بجانے کا تین روزہ میلہ منعقد کیا گیا، انفرادی اور گروپ میں ساز بجانے کے مقابلے ہوئے۔
آخری روز دو سو سازندوں نے ایک ساتھ الپائن ہارن بجایا، گو یہ ساز جرمنی اور فرانس میں دیہاتی علاقوں میں مقبول ترین ساز ہے، لیکن روائتی طور پر اسے سوئس کسانوں کا ساز مانا جاتا ہے۔