کولمبیا میں گوشت خور پودوں کی نمائش

Last Updated On 22 July,2018 06:53 pm

لاہور(نیٹ نیوز ) کولمبیا میں ایک انتہائی منفرد نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں گوشت خور پودے عوام کے سامنے پیش کئے گئے۔

دارالحکومت بگوٹا میں ہونے والی اس نمائش میں 52 اقسام کے 500 پودے رکھے گئے جو اپنی خوشبو، نوکیلے دانتوں اور زبان سے حشرات کو اپنا شکار بناتے ہیں۔

اس نمائش میں رکھے جانے والے منفرد پودے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے ،انتظامیہ کے مطابق نمائش کا کل آخری روز ہے۔