لاہور(نیٹ نیوز) نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ میں آج کل سونے کے ورق میں لپٹی آئس کریم خوب توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک آئس کریم پارلر میں 24 قیراط سونے کے ورق سے سجی آئس کریم کی سجاوٹ میں تتلیاں استعمال کی گئی ہیں۔
بسکٹ سے لے کر فِلنگ اور ٹاپنگ شاندار انداز میں کی جاتی ہے اور اعلیٰ معیار کے اجزا سے بنی یہ آئس کریم اپنی فلنگ اور ٹاپنگ کی وجہ سے خاص اہمیت حاصل کر رہی ہے جس کی قیمت 1 ہزار 500 ڈالر متعین کی گئی ہے۔