لاہور: (ویب ڈیسک) سربین ماڈل نے بے حسی کی انتہا کر دی، ماڈل کی جانب سے اپنے والد کی میت کے ساتھ لی گئی سیلفی کو سماجی کارکنوں نے ’شرمناک‘ اقدام قرار دیا ہے۔
برطانوی اخبار’دا سن‘ کے مطابق سربیا کی ایک مشہور فیشن ماڈل اور ادا کارہ ’گیلیکا لبوبیسیٹچ‘ نے حال ہی میں اسپتال میں فوت ہونے والے اپنے والد کی میت کے ساتھ سیلفی بنائی اور سَستی شُہرت کے حصول کے لیے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔ تصویر میں اداکارہ کو ہیٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اس کے عقب میں اسپتال کے بستر پراس کے والد کی میت پڑی ہے اور میت کا سرایک طرف لڑھکا ہوا ہے۔
گلیکا نے اپنی متنازع سیلفی سوشل میڈیا کے مختلف فورمز پر پوسٹ کی مگر ’انسٹا گرام‘ پرپوسٹ کیے جانے کے بعد اس پر شدید عوامی غم وغصے کا اظہار کیا گیا تاہم بعض نےاس کے والد کی وفات پر ماڈل سے تعزیت اور افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔
سماجی کارکنوں نےماڈل کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے سستی شہرت کے حصول اور لوگوں کی جعلی ہمدردیاں حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا۔ تنقید کے بعد اس نے انسٹا گرام سے تصاویر ہٹا دی ہیں۔