فلوریڈا (دنیا نیوز ) امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر کی ویسٹ میں اڑتیسواں سالانہ ہیمنگ وے فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں افراد امریکی ناول نگار کا روپ دھارے سڑکوں پر مارچ کرتے نظر آئے۔
سفید داڑھیاں اور سفید لباس پہنے ارنسٹ ہیمنگ وے جیسا دکھائی دینے والوں کی اکثریت عمر رسیدہ موٹے لوگوں کی تھی۔ تین روزہ فیسٹول اکیس جولائی کو ہیمنگ وے کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔
وہ اٹھارہ سو ننانوے میں ریاست الینوئے میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے انیس سو اکسٹھ میں خوکشی کرلی تھی۔ ناول نگار ارنسٹ ہیمنگ وے نے انیس سو تیس کی دہائی میں کی ویسٹ میں قیام کیا تھا۔ انہیں انیس سو چون میں نوبل انعام دیا گیا۔