لاہور(نیٹ نیوز) چین کے تائی ہینگ پہاڑی پر بنائے گئے شیشے کے پُل پر چلنا جہاں کچھ افراد کیلئے آج کل ایڈونچر کا سبب بنا ہوا ہے وہیں بعض افراد کیلئے اس پر چلنا انتہائی خوف کا باعث ہے۔
تصویر میں نظر آنیوالے اس ڈرپوک چینی شخص کو ہی دیکھ لیں جو پہاڑی پر بنے 3 ہزار 8 سو فٹ بلند شیشے کے پُل کی سیر کرنے تو آگیا لیکن اُس پر چلنے کی ہمت نہیں رکھتا۔ اور پُل کے شیشوں پر پڑنے والی دراڑوں کو دیکھ کر اسکا خوف سے برا حال ہو گیا۔
وہ چیختے چلاتے ہوئے نہ صرف واپس پلٹنے لگا بلکہ پُل کی ریلنگ پر لٹک گیا۔ واضح رہے اس شیشے کے پُل کوسینسر اور خاص ایفیکٹس کے ساتھ ایسے تیار کیا گیا ہے کہ جیسے ہی سیاح پُل پر چلتے ہیں شیشوں پر دراڑیں پڑ جاتی ہیں جو کہ مصنوعی ہیں۔