لندن: (روزنامہ دنیا) کم جوائے پیشے کے لحاظ سے ایک نرس ہیں لیکن انہیں پینٹنگ کا بھی جنون ہے اور اپنا شوق پورا کرنے کے لئے وہ مختلف سرنجوں میں رنگ بھر کر اس سے خوبصورت پینٹنگز بناتی ہیں۔
کم جوائے کا کام اب دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے ،کم جوائے نے اس عمل کو ’’انجیکٹ آرٹ‘‘ کا نام دیا ہے۔ 25سالہ نرس کا تعلق فلپائن کے شہر ولاڈولڈ سے ہے اور ان کا پورا نام کمبرلی جوائے مگبونوا ہے۔ نرسنگ ان کا پیشہ ہے اور پینٹنگ ان کا جنون، تاہم انہوں نے ان دونوں کے درمیان مشترکہ راہ تلاش کرلی اور انجکشن کے ذریعے پینٹنگز بنانا شروع کر دیں جس میں وہ بہت تیزی سے حیرت انگیز تصاویر بنا سکتی ہیں۔ کم جوائے ایک وقت میں کئی سرنجوں میں رنگ بھر کر استعمال کرتی ہیں اور انہیں حسین روپ دیتی ہیں۔ ان کی پینٹنگز میں فطرت، حیات کی رنگا رنگی اور سب ہی کچھ موجود ہے۔