بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں رنگا رنگ ٹارچ فیسٹیول یا آگ کا میلا منعقد کیا گیا جس میں آگ جلا کر خطرناک کھیل کھیلے جاتے ہیں, ہزاروں افراد مشعلیں تھامے فیسٹیول میں شریک ہوئے اور بون فائر جلا کر اسکے گرد رقص کرتے رہے۔
چینی صوبے سیچوان کے علاقے لیانگ شان میں اس وقت گلی کوچے روشنیوں سے جگمگانے لگے جب بچے، بڑے اور نوجوان شعلوں میں لپٹی مشعلیں تھامے مارچ کرتے دکھائی دئیے اور آگ کا خطرناک کھیل کھیلتے ہوئے کئی سٹنٹس بھی پیش کئے۔
تمام افراد نے شہر کے مرکز میں جمع ہو کر ایک بلند بون فائر تشکیل دیا اور اس کے گرد گھومتے ہوئے خوشی میں جھومتے اورروایتی رقص کرتے بھی دکھائی دئیے۔ ایونٹ میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور روایتی رقص میں مردوں کا بھر پور ساتھ دیا جبکہ ٹارچ فیسٹیول میں مختلف مقامات پر آگ کے الائو جلائے گئے۔