بیجنگ (دنیا نیوز ) چینی قدامت پرستی جدید دور میں بھی پائی جاتی ہے، دارالحکومت بیجنگ میں ایک شخص ہاتھوں سے جوتے بنانے کا ڈیڑھ سو سالہ قدیم فن زندہ رکھے ہے۔
سابق صدور ماؤزے تنگ، دینگ زیاؤ پینگ اور اداکار جیکی چن اس کے گاہک رہے ہیں، چائی وینکے اپنے خاندانی پیشے کو زندہ رکھے ہیں۔ ہاتھوں سے جوتے بنانے کا یہ فن اٹھارہ سو ترپن چنگ شاہی خاندان کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا۔
جوتے کا تلا تہوں میں بنایا جاتا ہے، اوپر کا حصہ اس کے ساتھ سی دیا جاتا ہے، ایک جوتا بنانے کے لئے چالیس آلات درکار ہوتے ہیں اور نوے مراحل میں چار سے پانچ دن میں تیار ہوتا ہے۔
یہ جوتے اس دور کے امرا کے لئے تیار کئے جاتے تھے۔