بیجنگ(نیٹ نیوز ) میک اپ سے شکل و صورت نکھرنے کا کرشمہ تو آپ نے بہت دیکھا ہو گا لیکن میک اپ سے شکل بدل کر شناخت ہی بدل دینے جیسا جادو شاید کبھی نہیں دیکھا ہو۔
یہ انوکھا کام اس چینی خاتون نے کر دکھایا ہے جس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا نام کائی ہواہ ہے جس کی ویڈیو پہلے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’یوکو‘‘ پر اور اس کے بعد فیس بک پر سامنے آئی۔
ویڈیو میں کائی میک اپ کے ذریعے اپنی شکل کو اس حد تک بدل کر دکھاتی ہے کہ وہ خوبرو لڑکی نظر آنے لگتی ہے اس مقصد کیلئے وہ فاؤنڈیشن، کریم، مصنوعی پلکیں، پاؤڈر اور شفاف رنگ کی ایک ٹیپ استعمال کرتی ہے جسے جلد پر لگایا جاتا ہے۔
ان چیزوں کی مدد سے وہ اپنی رنگت ہی نہیں بلکہ چہرے کے خدوخال بھی بالکل بدل دیتی ہے جبکہ رہی سہی کسر اس نے مصنوعی ناک سے پوری کر دی۔ ویڈیو کے آخر میں وہ تمام میک اپ اتار کر ایک بار پھر اپنی اصلی شکل دکھاتی ہے ۔