کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کی آٹو موٹو انڈسٹری میں نیا اضافہ، چینی کمپنی نے بیٹری سے چلنے والی موٹر سائیکل اور سکوٹی متعارف کرا دی ہے۔
موٹر سائیکل سواروں کے لیے اچھی خبر، چینی کمپنی نے کراچی میں بیٹری سے چلنے والی موٹر سائیکل اور سکوٹی متعارف کرا دی ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دلکش اور منفرد بھی ہے۔ کمپنی کے مطابق 3 گھنٹے چارج ہونے والی بیٹری سے 55 کلومیٹر تک کا سفر باآسانی طے کیا جاسکتا ہے جبکہ اس بائیک کی مین ٹینسس کے اخراجات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
بیٹری سے چلنے والی موٹر سائیکل کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار روپے ہے جو کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے۔