چین میں ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا آغاز

Last Updated On 31 July,2018 07:14 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں بیڈمنٹن کی ورلڈ چیمپئن شپ شروع، افتتاحی روز سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔

چھوٹے کورٹ کے بڑے مقابلے، چین میں ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے پہلے روز کھلاڑی اِن ایکشن نظر آئے۔ میزبان ملک کے چِن لونگ نے حریف جین ہاؤ کو 2 صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔ چن لونگ کے خوبصورت سمیش نے سب کے دل جیت لیے۔ دوسرے میچ میں چین ہی کے لین ڈین نے نیدرلینڈز کے مارک کالجو کو ہرایا جبکہ تیسرا میچ ہانگ کانگ اور بلغارین کھلاڑیوں کے درمیان ہوا جس میں ہانگ کانگ کو کامیابی ملی۔ ڈبلز میں انڈونیشین جوڑی نے تھائی پیئر کو اکیس پندرہ، سترہ اکیس اور اکیس تیرہ سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔