ٹیکساس: (ویب ڈیسک) 21 سالہ مکینزی الیکس نولینڈ نے مقامی یونیورسٹی سے وائلڈ لائف اینڈ فشریز سائنس سے گریجویشن کیا۔ نولینڈ بیومونٹ شہر کے ریسکیو سینٹر میں انٹرنشپ کررہی ہیں جہاں وہ 14 فٹ لمبے اور 9 سو پاؤنڈ وزنی مگرمچھ کے ساتھ گھل مل گئیں اور مگرمچھ نے بھی انہیں اپنا خیرخواہ سمجھ لیا۔
اس بات میں تو کوئی شک نہیں گریجویشن کرنا ہر طالب علم کا وہ خواب ہوتا ہے جس کے پورا ہوتے ہی وہ خوشیاں منانے کے منفرد انداز تلاش کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ امریکی طالبہ نے کیا جس نے خوشی منانے کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے 14 فٹ طویل مگرمچھ کے ساتھ ’گریجویشن تصاویر‘ بنا ڈالیں۔
نولینڈ نے گریجویشن تصاویر کےلیے بھی اسی مگرمچھ کا انتخاب کیا، دوست کے ہمراہ پانی میں جاکر مگرمچھ کے ساتھ تصاویربنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جنہیں دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ امریکی طالبہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دنیا بھر میں وہ خبروں کی زینت بن گئیں۔ نولینڈ نے تصاویر پسند کرنے اور شیئر کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عمل کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام افراد کی بہت شکر گزار ہیں